پاکستانتازہ ترین

نو مئی واقعات پر تحقیقات کیلئے بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی

9 مئی واقعات پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی میں نگران وزیرخارجہ اور نگراں وزیردفاع کو بھی شامل کرلیاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ کابینہ کمیٹی 9 مئی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات دے گی۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ کابینہ کمیٹی 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ، منصوبہ ساز اور سہولت کاروں کا پتہ لگانے کیلئے بنائی گئی ہے، نگران وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگران وزیرقانون کر رہے ہیں۔

اس سے قبل کابینہ کمیٹی 7جنوری کو قائم کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker