مقامی خبریں

میر رضاکی موت گولی لگنے سے ہوئی، تمام تر شواہد خودکشی سے مطابقت نہیں رکھتے، قبرکشائی کے بعد کی دوسری پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ

میر رضا کیس میں تحقیقاتی ٹیم کو قبرکشائی کے بعد کی دوسری پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ آج موصول ہوگئی۔

ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات میں پیش رفت اور مفاد عامہ کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے رپورٹ کو عوام کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھائے گی۔

حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر رضا کی موت گولی لگنے سے ہوئی، ملنے والے تمام تر شواہد خودکشی سے مطابقت نہیں رکھتے، قبر کشائی کے بعد کیمیکل تجزیے، فارنزک رپورٹس اور دیگر شواہد کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker