پاکستان
ڈیرہ غازی خان:گرفتاری سے بچنےکیلئے ڈکیتی کا ملزم درخت پر چڑھ گیا

ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چھٹہ میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم درخت پر چڑھ گیا۔
پولیس کے مطابق 80 فٹ لمبے کھجور کے درخت پر چڑھے ملزم نے نیچے اترنے سے انکار کیا جس کے بعد ملزم کو اتارنےکے لیے ریسکیو ٹیم طلب کی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ بھی مزاحمت کی اور اسے اتارا نہ جاسکا جس کےبعد مجبوراً درخت کو کاٹنا پڑا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ درخت کٹنے سے ملزم ٹہنی سمیت نیچے گرا جسے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم پر ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔



