بلوچستان
مچھ : موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

بولان قومی شاہراہ پر گوکرت کے مقام پر پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں دو خواتین سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی ایک موٹر سائیکل اچانک بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں اس پر سوار تینوں افراد موقع پر دم توڑ گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی لاشیں نکال کر سول ہسپتال مچھ منتقل کر دیں ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفیان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی اس لیے لاشوں کو شناخت کے عمل کے لیے ہسپتال میں رکھا گیا ہے دریں اثنا بولان پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔



