پاکستان

آزاد کشمیر حکومت دھرنے والوں کے جائز مطالبات پر نظرثانی کرے گی: رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی شکست کو دھاندلی کے بیانیے سے چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

اسلام آباد میں امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگانے والوں نے اب تک کوئی ثبوت نہیں دیے، توقع ہے پیپلز پارٹی والے آج الٹی گنتی کو سیدھا کردیں گے اور مسلم لیگ ن کو کامیابی پر مبارکباد دیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا دھرنے دینے والے آزاد کشمیر کا الیکشن روکنا چاہتے تھے جو نہیں روک سکے، امید ہے دھرنے والی قوتیں اب حقائق کا ادراک کرتے ہوئے دھرنا ختم کریں گی، حکومت مظاہرین کے جائز مطالبات پر نظر ثانی کرے گی، ہتھیار اٹھانے اور دشمن کا آلہ کار بننے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت سازی شروع ہو جائے گی۔

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی دھاندلی اور پولنگ تاخیر سے شروع ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو شکایات کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ آر او آفس کو کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی، تلخ کلامی کے چند واقعات ہوئے جن پر ایکشن لیاگیا، اگر کوئی شکایت موصول ہوئی تو فوری ایکشن لیا جائےگا۔

الیکشن میں آزاد کشمیر کے 2 سابق وزرائے اعظم سردار عتیق، سردار تنویر الیاس اور موجودہ وزیراعظم فیصل راٹھور بھی میدان میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker