بزنس

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز  اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 59 ہزار  روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ7 ہزار 784 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپےکا اضافہ ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker