World

ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے کردیے

ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے کردیے۔

ایرانی خبر رساں اداروں تسنیم اور پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ بحرین اور کویت میں امریکی تنصیباب کو میزائل اورڈرون سے نشانہ بنایا، ایرانی نیوی اور ائیر و اسپیس فورس نے مشترکہ طورپر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ حملے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران پر حملوں کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی شق 1 کے منافی قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس کے نتیجے میں تمام سفارتی عمل مکمل طورپر روک دیا جائےگا۔

پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ آئندہ خلاف ورزی کرنے پر زیادہ سخت کارروائی کی جائے گی اور ایران کے خلاف کسی بھی دشمنانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker