Sind

کراچی: مون سون کے دوران گیسٹرو اور پیٹ کے مختلف امراض میں اضافہ

کراچی میں مون سون کے دوران گیسٹرو اور پیٹ کے مختلف امراض میں اضافہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق جناح اسپتال میں پیٹ کے امراض میں مبتلا یومیہ 80 مریض آرہے ہیں اور  سول اسپتال میں گیسٹرو کے 100 سے زائد کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔

 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایمرجنسی انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ گیسٹرو کے کیسز میں  20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا، پیٹ کے امراض کی وجہ جگہ جگہ گندا پانی اور مکھیوں کی بھرمار ہے۔

ڈاکٹر عرفان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری باہر کے کھانوں سے اجتناب کریں، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی ابال کر استعمال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker