Khyber Pakhtunkhwa

دیر میں دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید، 6 زخمی

دیر کے علاقے پناہ کوٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

گزشتہ شب دو بجے کے قریب پولیس کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار رات گئے معمول کی پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔

ڈی پی او سید بلال کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی پورا کرکے واپس پولیس لائن آرہے تھے کہ اس پر پناہ کوت کے مقام پر فتنہ الخوارج حملہ کردیا جس میں 3 اہلکارموقع پر شہید ہوگئے جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے ۔

ریسکیو کے مطابق شہید اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker