صحت

کراچی کے تمام 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

کراچی کے تمام سات اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق شہر کے سات اضلاع کے مختلف مقامات سے 78 ماحولیاتی نمونے لیے گئے تھے جن میں ضلع شرقی سے 24 ، ضلع کیماڑی سے 15، ضلع جنوبی سے 14 ماحولیاتی نمونے لیے گئے تھے۔

ذرائع وزارت صحت نے بتایاکہ ضلع کورنگی سے 7، ملیر سے 7 ، وسطی سے 6 اور غربی سے 5 نمونے لیے گئے تھے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق جانچ کے بعد تمام ماحولیاتی نمونے پولیو سے متاثرہ پائے گئے۔

دوسری جانب ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق یکم ستمبر سےقومی انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔

ترجمان نے بتایاکہ شہر میں اب تک پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا اور والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker