پاکستان

برطانیہ سے چوری ہونے والی مہنگی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف

برطانیہ  سے  چوری  ہونے  والی  مہنگی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا  انکشاف  ہوا  ہے۔

ایس ایس پی  اے وی ایل سی امجد شیخ کے مطابق گاڑی کی برآمدگی کے لیے انٹرپول نے سندھ پولیس کو  خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہاگیا  ہےکہ گاڑی  22 نومبر 2022  کو  انگلینڈ  سے  چوری ہوئی،  خط کے مطابق گاڑی ٹریکر کی لوکیشن کراچی میں آئی ہے۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق  انٹر پول کا خط آج ملا ہے، مزید تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہےکہ  قانونی کارروائی کا  آغاز  کردیا گیا ہے، جلد  ہی گاڑی بھی برآمدکرلی جائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker