
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی خلی میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین مشتبہ ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقابلہ اُس وقت پیش آیا جب مشتبہ افراد کو مشکوک حرکات کے شبہے میں روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم ان کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں لاشوں کو قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔



