کوئٹہ: پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کوئٹہ: پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو خطرناک ملزمان گرفتار
🔶 کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے کی حدود میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان، سلمان اور اسواد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
🔶 پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سبزل روڈ، سی پیک روڈ، جوائنٹ روڈ، نوا کلی، سریاب روڈ، قمبرانی روڈ اور کلی دیبہ سمیت مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
🔶 ملزمان وارداتوں کے دوران زیادہ تر 125 سی سی موٹر سائیکل کا استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور پستول بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔



