انٹرنیشنل

اسپین میں منشیات اسمگلنگ کیلئے جدید سرنگ پکڑی گئی، ریل سسٹم اور زیرِ زمین کرینیں بھی نصب تھیں

میڈرڈ: ہسپانوی پولیس نے شمالی افریقا کے ہسپانوی علاقے سیوٹا میں منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی ایک خفیہ سرنگ پکڑلی جس مراکش سے حشیش اسمگل کرنے کے لیے ریل سسٹم اور زیرِ زمین کرینیں نصب تھیں۔

پولیس کے مطابق یہ سرنگ ایک صنعتی گودام کے نیچے خفیہ طور پر بنائی گئی تھی اور تین سطحوں پر مشتمل تھی، جن میں نیچے اترنے کا راستہ، سامان ذخیرہ کرنے کے لیے درمیانی چیمبر اور اصل سرنگ شامل ہے۔

اسپین یورپ میں حشیش کی اسمگلنگ کا ایک بڑا داخلی راستہ سمجھا جاتا ہے۔ سیوٹا اور اس کے مشرق میں واقع ایک اور ہسپانوی علاقہ میلیلا، یورپی یونین کی افریقا کے ساتھ واحد زمینی سرحد بناتے ہیں۔

حکام نے کارروائی کے دوران 17 میٹرک ٹن منشیات اور 14 لاکھ یورو نقد رقم (تقریباً 16 لاکھ ڈالر) برآمد کی جبکہ اس نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں 27 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker