Punjab

پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دیدی

لاہور: پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا جس میں فلڈ ڈیوٹی انجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔

اس کے علاوہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری بھی دی گئی، پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ اورآٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا جب کہ  وزیراعلیٰ نے جیلوں میں قیدیوں کے لیے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔

پنجاب کابینہ نے پیٹرول پمپس کےقیام کے لیے آن لائن ایپلی کیشن کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے مارکیٹ سے ہائرنگ کی تجویز پر اتفاق کیا گیا اور  وائس چانسلر کے لیے کم از کم 80 فیصد مارکس حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے پی ڈی ایم اے کو 2.6ارب روپے کے فنڈز سیلاب متاثرین کے لیے خرچ کرنے کی منظوری دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker