پاکستان

شدید دھند کے باعث ملک بھر میں متعدد موٹرویز بند

لاہور، ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث اہم موٹرویز پر ٹریفک متاثر ہو گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہورسے کوٹ مومن تک، ایم 3 جڑانوالہ سے فیض پور تک اور ایم 4 خانیوال سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہیں۔

سنٹرل ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کے لیے بند کی گئی ہے جبکہ ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک بھی دھند کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ دھند کی شدت کے پیش نظر احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھند کی وجہ سے حد نظر کم ہونے کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لئے موٹرویز بند کرنے کا فیصلہ عوام کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker