بلوچستانQuetta

کوئٹہ: ٹریفک پولیس کی نااہلی، لیاقت بازار کا نو پارکنگ زون پارکنگ ایریا میں تبدیل، عوام مشکلات کا شکار

کوئٹہ کے مصروف ترین تجارتی مرکز لیاقت بازار میں ٹریفک پولیس کی غفلت اور نااہلی کے باعث نو پارکنگ زون پارکنگ ایریا میں تبدیل ہو گیا ہے، جس کے باعث بازار میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، ٹریفک پولیس اہلکار اکثر ڈیوٹی پوائنٹس سے غائب رہتے ہیں، جس کا فائدہ اٹھا کر گاڑی مالکان اور موٹر سائیکل سوار اپنی گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی کر دیتے ہیں۔ اس صورتحال نے نہ صرف عام شہریوں بلکہ تاجروں اور خریداروں کے لیے بھی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے روزانہ دھڑا دھڑ چالان کرنے اور موٹر سائیکلیں و گاڑیاں بند کرنے کے باوجود ٹریفک نظام میں کوئی بہتری نظر نہیں آ رہی۔ شہریوں کے مطابق "یہ دوہرا معیار ہے، چالان کے نام پر شہریوں کو پریشان کیا جاتا ہے لیکن ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جاتے،”

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لیاقت بازار سمیت شہر کے دیگر مصروف علاقوں میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker