تازہ ترینبلوچستان

لسبیلہ : دو کاروں مں ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی

بلوچستان لسبیلہ، مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کنڈ ملیرکے قریب 2 کاروں میں ٹکرسے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لسبیلہ کے علاقے مکران کوسٹل ہائی وے حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ، 5 شدید زخمی ہوگئےہیں۔

جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے،2 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،لاشیں اور زخمی ڈی ایچ کیواسپتال اوتھل منتقل کردیئےہیں، زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کنڈ ملیرکےقریب دو کاروں کے حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker