پاکستانتازہ ترین

پبی : گاڑی پر فائرنگ، سابق ناظم کے دو بیٹوں سمیت تین جاں بحق

پبی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے سابق ناظم کے دو بیٹوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی پبی جواد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، جاں بحق افراد میں سابق ناظم وزیر گڑھی ملک جمال شاہ کے دو بیٹے اور ایک بھتیجا حسن خان شامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد حسین شہید میموریل اسپتال پبی منتقل کر دی گئیں۔

ڈی ایس پی پبی اور ایس ایچ او پبی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریش شروع کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker