پاکستانتازہ ترین

ہزارہ موٹر وے پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق

ایبٹ آباد : ہزارہ موٹر وے قلندرآباد انٹرچینج کے قریب پولیس نے گاڑی پر مبینہ فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے ڈرائیور جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لواحقین نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد کی حدود میں داخل ہوتے ہی سٹی پولیس مانسہرہ نے فائرنگ کی۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ مشکوک گاڑی میں ٹمبر مافیا کی اطلاع پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ایس پی ہیڈکوارٹربلال احمد کا کہنا ہے کہ قلندرآباد انٹرچینج پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker