بلوچستانتازہ ترین

کراچی :دو گروہوں میں جھگڑا، سابق رکن بلوچستان اسمبلی مرحوم احمد نواز بگٹی کے صاحبزادے فہد بگٹی سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ۔ تصادم کے باعث نواب اکبر خان بگٹی کے بھتیجے اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی مرحوم احمد نواز بگٹی کے صاحبزادے فہد بگٹی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ اسد رضا کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط پر 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے فہد بگٹی، نصیب اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 سے 6 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال لے جایا گیا، ڈی آئی جی ساﺅتھ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جھگڑا گاڑیوں کے ٹکرانے پر ہوا یا کوئی پرانی دشمنی ہے واقعے سے متعلق وزیر داخلہ سندھ نے اے آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker