تازہ ترینپاکستان

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈی جی ایف آئی اے لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

سلمان چوہدری ایڈشنل سیکرٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل آئی جی موٹروے پولیس رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ سلمان چوہدری حالیہ کشتی حادثے کی تحقیقات کےلیے 4 رکنی ٹیم کےساتھ مراکش گئےتھےاور سلمان چوہدری نے مراکش کشتی حادثے پر رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی تھی۔

خیال رہے کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو کشتی حادثات اور ملک سے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام میں ناکامی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker