Punjab
نارووال: اسکول میں طالبعلم پستول لے آیا، شرارتیں کرتے ہوئےگولیاں چلنے سے 3 بچے زخمی

نارووال کے علاقے علی آباد میں نجی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے 3 بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق طالبعلم گھر سے پستول لے کر آیا، پھر شرارتیں کرتے ہوئے اس سے گولیاں چل گئیں جس کی وجہ سے 3 بچے زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے بچے کوحراست میں لے کر پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پستول بچے کے والد کا ہے ، مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو بچوں اور اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اسکول کے ایک بچے کو پستول کی گولیاں لانے کے شبہ میں بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔



