پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید فی لیٹر 9 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ پر عملدرآمد سے قبل پیٹرول کی قیمتوں میں فی لیٹر 9 روپے 28 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کمی

اس کے علاوہ مٹی کےتیل کی قمیت میں 2 روپے اورلائٹ ڈیزل کی قمیت میں 4 روپے 10 پیسے کی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی سمری کل جمعے کو حکومت کو بھیجے گی۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔ حکومت ریونیو ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker