پاکستان

میئرکراچی کی 23 گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازہ آمد، شہریوں کا احتجاج

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 23 گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازہ پہنچ گئے، ان کی آمد پر شہریوں نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

میڈیا سےگفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گل پلازہ میں لگی آگ بجھائی جا چکی ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، لوگوں کے کہنے کے مطابق عمارت کے پیچھے سے بھی آپریشن کیا جا رہاہے، 24گھنٹے سے فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ 65کے قریب لوگ لاپتا ہیں، رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہیں، ہمارا فائر فائٹر دوران ڈیوٹی شہید ہوا ہے۔

گلا پلازہ کے دورے کے بعد میئر کراچی قریب موجود ڈی سی آفس چلے گئے، ڈی سی آفس کے باہر بھی شہریوں نے احتجاج کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker