
کراچی: جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے۔
وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر امجد سراج کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال شاہد رسول کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو دل کا دورہ پڑنے پرنجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہد رسول کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ پروفیسر شاہد رسول 11 ستمبر 2021 سے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے۔



