بزنس

حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے57 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker