پاکستان
ای چالان کا ایک اور شہر میں آغاز

پنجاب کے شہر خانیوال میں بھی ای چالان شروع کردیا گیا ہے۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق خانیوال میں جدید اے آئی بیسڈ ای چالان سسٹم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
اے آئی بیسڈ ای چالان کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی مؤثر نگرانی اور فوری کارروائی ممکن بنائی گئی ہے۔
سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اوور اسپیڈنگ، لین کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قوانین کی خودکار شناخت کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔



