تازہ ترینبلوچستان

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے بارش و برفباری کا امکان

علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کوئٹہ، چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، بارکھان، لورالائی، موسی خیل، چاغی (دالبندین اور نوکنڈی)، خاران اور میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کوئٹہ، چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، بارکھان، لورالائی، موسی خیل، خاران، قلات، واشوک، پنجگور اور چاغی (دالبندین اور نوکنڈی) اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چمن میں (2.5) ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا جبکہ مسلم باغ (1.0) اور سمنگلی میں ہلکی بارش ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker