مقامی خبریں

22 سال تک میک اپ صاف نہ کرنے والی خاتون کا کیا حال ہوا؟

22 سال تک چہرے سے میک اپ صاف نہ کرنے والی خاتون کا چہرہ شدید الرجک ری ایکشن کے نتیجے میں بہت زیادہ سوج گیا جبکہ رنگت بھی مکمل سرخ ہوگئی۔

شمال مشرقی چین سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون نے گزشتہ دنوں یہ انکشاف سوشل میڈیا پر کیا۔

صوبہ Jilin سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بتایا کہ اس نے 2 دہائیوں تک میک اپ کو صاف کرنے کی زحمت نہیں کی۔

خاتون کی جانب سے تصاویر اور ویڈیو بھی پوسٹ کی گئیں جن میں اس کا چہرہ بہت زیادہ سوجا ہوا تھا جبکہ جِلد مکمل طور پر سرخ نطر آرہی تھی اور دیگر مسائل جیسے خارش وغیرہ نے حالت زیادہ خراب کردی۔

خاتون نے اپنی حالت کے لیے ہارمون فیس کی اصطلاح استعمال کی۔

خاتون کے مطابق اس نے 15 سال کی عمر میں میک اپ کو چہرے پر لگایا اور 22 سال تک کبھی بھی صاف نہیں کیا۔

2011 میں خاتون نے کاسمیٹک پروسیجر کو اپنایا جس کے دوان چہرے میں متعدد انجیکشن لگائے گئے جس سے چہرہ بگڑنا شروع ہوگیا۔

خاتون نے بتایا کہ ’25 سال کی عمر سے قبل مجھے احساس نہیں ہوا کہ مجھے سنگین ہارمون اسکن کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، میرا خیال تھا کہ تھوڑی سی سرخی مرہم سے ٹھیک ہو جائے گی، مگر 25 سال کی عمر کے بعد سب کچھ بدل گیا’۔

اس کا کہنا تھا کہ ‘میں نے ہر ممکن طریقے کو آزمایا، مگر کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوا، برسوں تک میں نے اپنی جِلد کا خیال نہیں رکھا، کبھی ایک پراڈکٹ استعمال کرتی اور پھر دوسری کا استعمال کرتی، ان سب سے میری جِلد زیادہ ورم زدہ ہوگئی’۔

ویڈیو کے آخر میں خاتون نے کہا کہ کبھی بھی اس طرح کی کوشش مت کریں اور بلا سوچے سمجھے پراڈکٹس کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker