پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کیلئے اچھی خبر قرار دے دیا

وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لیے اچھی خبر قرار دے دیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 39 فیصد سے پہلے 20 فیصد اور اب 17 فیصد پر آگئی ہے ،دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 16 ماہ میں جو محنت کی، نگران حکومت نے اسے جاری رکھا، یہ اسی کے ثمرات ہیں ،مہنگائی میں کمی اولین ہدف ہے، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی ، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے بھی عوام کو ریلیف ملے گا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں، اسی سمت میں چلتے رہنے سے عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker