پاکستانتازہ ترین

کراچی: ماڑی پور میں سلینڈر دھماکے سے عمارت زمین بوس، 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سلینڈر دھماکے سے عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ماڑی پور مچھر کالونی میں جعفر چوک کے قریب سلینڈر کے دھماکے سے ایک عمارت گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق مچھر کالونی میں ہونے والے سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمارت میں سلینڈر دھماکے کے 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، سلینڈر دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشوں کو بھی سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker