بلوچستانتازہ ترین

سنجاوی : گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سنجاوی کے علاوہ ماندہ ٹک کے مقام پر گاڑی کو موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آطیا اور وہ گہری کھائی میں جاگری۔ کھائی میں گرنے کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار چھ میں سے تین افراد موقع پر جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور زخمیوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker