گھروں کی چھتوں سے نعرے لگائیں‘، رضا پہلوی کی ایک بار پھر ایرانی عوام سے حکومت مخالف سرگرمیوں کی اپیل

ایران کے آخری بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں حکومت مخالف نئی سرگرمیوں کی اپیل کی ہے۔
رضا پہلوی کے اس طرح ایرانی عوام جرمنی اور دیگر ممالک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ہم آہنگ ہوجائیں گے۔
غیر ملکی خبررساںایجنسی کے مطابق امریکا میں مقیم رضا پہلوی نے ہفتے کے روز میونخ، ٹورنٹو اور لاس اینجلس میں مظاہروں کی کال دی ہے جن کا مقصد ایران کے معاملے پر عالمی سطح پر کارروائی کا مطالبہ کرنا ہے۔
ایران میں احتجاجی مظاہرے 78 شہروں تک پھیل گئے، 19 افراد ہلاک، 990 گرفتار
انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایران کے اندر موجود شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور چھتوں سے نعرے لگا کر اس احتجاج میں شریک ہوں۔
رضا پہلوی نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم ایرانی شہری ہفتے کے روز مظاہرے کریں گے ‘اسی جذبے کے تحت میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ 14 اور 15 فروری کی شام 8 بجے اپنے گھروں اور چھتوں سے آواز بلند کریں، اپنے مطالبات پیش کریں اور نعرے لگائیں‘۔
خیال رہے کہ رہے کہ گزشتہ ماہ ایران میں مہنگائی اور سخت معاشی حالات کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے پر تشدد رنگ اختیار کرگئے تھے۔
ایرانی حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پر امن مظاہروں کی آڑ میں شرپسندوں نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا اور سکیورٹی فورسز پر حملے کیے۔
پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کے مطابق پر تشدد واقعات میں 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔



