Punjabپاکستان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے مانگ لیے گئے

لاہور: پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے ساڑھے 12 ارب روپے مانگ لیے گئے۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق صوبائی محکمہ بلدیات نے بلدیاتی الیکشن کے لیے پنجاب حکومت سے رقم مانگی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے فنڈز کی منظوری کا معاملہ پنجاب کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز زیر غور آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker