انٹرنیشنلتازہ ترین

برطانوی وزیراعظم نے ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نےڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا۔

رشی سونک کا کہنا تھا کہ آج کنگ چارلس سے ملاقات کی ہے اور انہیں قبل از وقت انتخابات کے فیصلےسے آگاہ کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوکرین میں جنگ نے عالمی سلامتی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے، پچھلے پانچ سالوں میں ملک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے سب سے مشکل وقت سے لڑتے دیکھا، ملک نے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا اور اس چیز پر انہیں برطانوی ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا بہترین لمحہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker