پاکستان

پی آئی اے کا طیارہ خراب ہونے سے کراچی کی 6 پروازیں منسوخ

کراچی: ائیر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث 13 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ائیرلائن کا ایک طیارہ خراب ہونے سے کراچی کی 6  پروازیں منسوخ ہوئیں، کراچی سے دبئی کی قومی ائیر لائن  کی 2 پروازیں منسوخ ہوگئیں جب کہ لاہور سے دبئی اور  اسلام آباد ابوظبی کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ائیر لائن کی پشاور سے دبئی اور ابوظبی کی 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں، کراچی کی 4 اور اسلام آباد کی 16 پروازیں ایک سے 12 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں جب کہ اسلام آباد کوالالمپور قومی ائیر لائن کی پرواز 12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور سے شارجہ، دبئی، ریاض اورجدہ کی 4 پروازوں میں ایک سے 8 گھنٹے تاخیر ہے، اسلام اباد سے اسکردو کی 4 پروازوں میں 3 سے 5 گھنٹے تاخیر ہے۔

کراچی کی 6 اور لاہور کی 14 پروازوں میں ایک سے 6 گھنٹے تاخیر ہے جب کہ جدہ کراچی کی نجی ائیر لائن کی پرواز بھی 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker