پاکستان

پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 12 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ و بارود برآمد

صوبہ پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کیا ہے، اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں، ویڈیو، لوکیشن بھی برامد کرلی گئی، دہشت گردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی ملی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد سے گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے، لاہور سے گرفتار را کے دہشت گردوں میں دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل ابرار، عثمان سرفراز شامل ہیں، فیصل اباد سے دانش کو گرفتار کیا گیا، اسی طرح بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی جو بھارت میں را آپریٹ کر رہی تھی، اس کی مدد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ان دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈی بم 7، ڈیٹونیٹر 2، حفاظتی فیوز وائر 102 فٹ، موبائل نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا، دہشتگردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker