پاکستان

پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل عاصم منیرکی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

پیر کو پنجاب اسمبلی نے ایک بار پھر ملکی وقار اور قومی سلامتی کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ مسلح افواج کی حمایت میں قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کی۔

قرارداد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالنے پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ملک احمد سعید خان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے،اس تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں سنہری باب رقم ہوا ہے، تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اورناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ معرکۂ حق میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی، جس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت کو منہ توڑ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عالمی برادری نے پاکستان کے ذمہ دار اور اصولی مؤقف کی واضح طور پر تائید کی۔ پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

قرارداد میں کہا گہا کہ فوج اور سپہ سالار کے خلاف بے بنیاد تنقید دراصل دشمن کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ پاک فوج نے سرحدوں کے تحفظ، دہشت گردی کے خلاف طویل جدوجہد اور قدرتی آفات میں عوام کی مدد کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے ۔قوم اور فوج میں محبت کا رشتہ لازوال ہے اور قومی سلامتی کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایوان نے ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس کی حمایت میں بھی قرارداد منظور کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker