پاکستان

حجاب کھینچنا شرمناک اور غیر انسانی فعل ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت میں مسلم خاتون کے ساتھ بدسلوکی اور اس کا مذاق اڑانا قابل مذمت ہے، یہ واقعات بھارت میں اسلاموفوبیا اورعدم برداشت کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مسلم خواتین کی تذلیل کو معمول بنانا تشویشناک رجحان ہے، پاکستان اقلیتوں کے حقوق اورانسانی وقارکے تحفظ کا مطالبہ کرتا ہے، بہار کے وزیراعلیٰ کی جانب سے خاتون کا حجاب کھینچنا شرمناک اور غیر انسانی فعل ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے، 7 دسمبر کے بعد دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اچانک کمی بیشی ریکارڈ کی گئی اور بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑنا انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انڈس واٹر کمیشن کے ذریعے بھارت سے وضاحت طلب کرلی ہے کیونکہ زرعی سیزن میں دریا کے بہاؤ سےچھیڑ چھاڑ عوامی زندگی اورغذائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker