بزنس

خا م تیل کی سپلائی پر تشویش، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

خا م تیل کی سپلائی پر تشویش سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

برطانوی خام تیل برینٹ 5.29 ڈالر اضافے سے فی بیرل 118 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی 102 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا امریکا پر بھی اثر دیکھا جا رہا ہے، امریکا میں پیٹرول کی فی گیلن قیمت چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور پیٹرول کی قیمت 4 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس سے قبل اگست 2022 میں قیمتیں 4 ڈالر سے اوپر گئی تھیں۔

امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے مطابق فروری کے آخر میں یہ قیمت 3 ڈالر سے بھی کم تھی۔

دوسری جانب ایران جنگ سے متعلق متضاد خبروں پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کا ملا جلا ردعمل آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker