پاکستانتازہ ترین

عام انتخابات ، پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع

8فروری کو ہونے والے انتخابات کو پر امن بنانے الیکشن والے دن سیکیورٹی کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کی دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع ہو گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے پاک فوج کے دستے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور، قصور اور شیخو پورہ میں دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

جبکہ منڈی بہاالدین اور چکوال میں کل تک فوج کی نفری پہنچ جائے گی۔ اسی طرح جہلم سر گودھا اور دیگر اضلاع میں کل فوج کی نفری پہنچ جائے گی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے حکام اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں ، امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker