انٹرنیشنل
امریکا سے تجارتی معاہدے کی خاطر مودی ٹرمپ کے پاک بھارت جنگ کے بیانات پر خاموش ہیں: راہول گاندھی

کانگریس کے مرکزی رہنما اور بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ایک بار پھر نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی میں اتنی ہمت نہیں کہ پاکستان کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کے کردار سے متعلق حقیقت بیان کر سکیں۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا وزیراعظم مودی نے یہ نہیں کہا کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں، سب جانتے ہیں کہ مودی بولنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، یہ حقیقت ہے۔
ان کا کہنا تھا اگر وزیراعظم مودی بولیں گے تو ٹرمپ کھل کر بولیں گے اور سچائی بیان کریں گے، ٹرمپ سچائی بیان کریں گے اسی لیے وزیراعظم مودی بولنے سے قاصر ہیں۔



