کھیل
شارلٹس ول اوپن اسکواش، پاکستان کے نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے نوجوان کھلاڑی نور زمان شارلٹس ول اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
کوارٹر فائنل میں نور زمان نے تھرڈ سیڈ مصر کے یحییٰ الناصاوانی کو شکست دی، نور زمان نے کوارٹر فائنل میچ صرف 35 منٹ میں تین صفر سے جیتا۔
پاکستانی کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور 11-9، 11-9 اور 11-9 رہا۔
سیمی فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکا کے ٹموتھی براونیل سے ہوگا۔
خیال رہے کہ امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔



