نئے آئی فون 17 سیریز کی رونمائی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

ایپل کے صارفین کیلئے اہم خبر آگئی، نئے آئی فونز کب متعارف کروائے جائیں گے؟ امسال آئی فونز میں کیا کچھ نیا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یوں تودنیا بھر میں متعدد کمپنیاں اسمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں افراد نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز 9 یا 10 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کروائے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 سیریز 7 ماڈلز پر مشتمل ہوگی، جس میں آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس شامل ہیں۔ آئی فون 17 سیریز کے بیک پر کیمرا ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
آئی فون 17 سیریز میں بیک پر سکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈیزائن اپنایا جائے گا۔



