پاکستان

آبادی بڑھنےکی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے، بڑھتی آبادی کو معیشت کا فعال حصہ بنانا ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بڑھتی آبادی اور  اسکے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

وزیراعظم شہباز  شریف نے اجلاس سےگفتگو کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے۔

وزیراعظم نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو  ترقی اور  معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کو ضروری قرار  دیدیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھاکہ نوجوان ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو معاشی ترقی میں کردار  ادا کرنےکے مواقع دینےکے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے بڑھتی آبادی اور  مسائل سے نمٹنے کےلیے صوبوں کے تعاون سے مؤثر حکمت عملی بنانےکی ہدایت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker