بلوچستانتازہ ترین

بولان میں دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع کچھی میں دھماکہ خیزمواد سے تباہ شدہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا۔ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق بولان ندی کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے تین روز قبل چھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی تھی۔جس کے بعد سوئی سدرن گیس کی ٹیکنیکل ٹیموں نے دن رات مسلسل محنت کے بعد اپنے ہدف حاصل کرتے ہوئے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا۔ترجمان کے مطابق مرمتی کام مکمل کرنے کی بعد مچھ اور اطراف میں گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker