بلوچستان

خضدار کے علاقے سارونہ کوچہ کی ندی میں تین افراد ڈوب کر جاں بحق

خضدار کے علاقے سارونہ کوچہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سارونہ ندی میں کاسوٹو کے مقام پر تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت وزیر علی میراجی، غلام مصطفیٰ میراجی اور محمد علی میراجی کے نام سے ہوئی ہے حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے تمام لاشوں کو ندی سے نکال لیا علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا علاقہ مکینوں نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک مقامات پر حفاظتی اقدامات کیئے جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker