پاکستان

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے، جس میں ملک کے سیاسی، معاشی اور سلامتی سے متعلق امورپرتفصیلی غورکیا جائے گا۔

کابینہ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہوگا جس میں وفاقی وزراء، مشیران اورمتعلقہ اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ امن وامان کی صورتحال، مہنگائی، معاشی چیلنجزاورآئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائیگا اس کے علاوہ قومی اورداخلی سلامتی سے متعلق اہم نکات بھی زیربحث آئیں گے۔

کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے حالیہ فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی، جن میں مختلف شعبوں کے لیے مالی منظوریوں اورپالیسی اقدامات شامل ہیں۔

اس موقع پرفرنٹیئرکانسٹیبلری کا نام تبدیل کرکے “فیڈرل کانسٹیبلری” رکھنے کی تجویزپربھی کابینہ کواعتماد میں لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker