تعلیم

پاکستانی طلبہ کے لئے اچھی خبر

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ کے لیے شیوننگ اسکالرشپ کی درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق شیوننگ اسکالرشپ پاکستانی طلبہ کے لیے ایک بہترین لاؤنچ پیڈ ثابت ہوگی۔

درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ 5 اگست سے شروع ہو چکا ہے جو 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

اس اسکالرشپ کے تحت دو سال کا تجربہ رکھنے والے مڈ کیریئر پروفیشنلز کو اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ پروگرام دنیا بھر میں نوجوان قیادت کو فروغ دینے کے لیے برطانوی حکومت کا ایک نمایاں اقدام سمجھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker